تائیوان میں صدارتی اور پارلیمانی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے دارالحکومت تائپے سمیت ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنوں پر قطاریں لگ گئیں۔ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی پولنگ مسلسل آٹھ گھنٹے جاری رہ کر چار بجے بند کی جائے گی۔ تائیوان میں انتخابات کی اہمیت کے پیش نظر انتقال اقتدار کے اس مرحلے پر امریکا اور چین خصوصی طور پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔ دارالحکومت تائپے کے شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشنوں پر قطاریں بنائے نظر آئے۔ تائیوان کے نگراں صدر ما یِنگ جیو اورحزب مخالف کی سب سے بڑی جماعت کی سربراہ سائی اِنگ وین سمیت اہم سیاستدانوں نیتائپے میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔