تائیوان (جیوڈیسک) تائیوان میں قتل کے مقدمے میں سزائے موت پر عملدرآمد کرتے ہوئے چھ قاتلوں کو پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت انصاف کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ تمام ملزموں کو گذشتہ شب پھانسی دی گئی ہے جنہیں دو سال قبل قتل اقدام قتل اور اغوا کے مختلف جرائم کے تحت سزائے موت سنائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ 2011 کے بعد تائیوان میں پہلی بار پھانسی کی سزا پر عمل کیا گیا ہے۔ آخری مرتبہ مارچ 2011 میں پانچ افراد کو پھانسی دی گئی تھی جبکہ اب بھی مزید 55 قیدی مختلف جیلوں میں پھانسی کے منتظر ہیں۔