” تحریک آزادی کشمیر اور آزاد حکومت کا کردار “سیمنار آج بھمبر میں منعقد ہو گا

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ” تحریک آزادی کشمیر اور آزاد حکومت کا کردار “سیمنار آج بھمبر میں منعقد ہو گا سیمنار کی تیاریاں مکمل سیمنار سے کشمیری قائدین خطاب فرمائیں گے سیمنار سے قبل موٹر سائیکل ریلی نکالی جائے گی تفصیلات کیمطابق کشمیر فریڈ م موومنٹ کے زیر اہتمام آج دن 11بجے ہیون پیلس ہوٹل میں “تحریک آزادی کشمیر اور آزاد حکومت کا کردار “کے عنوان سے سیمنار منعقد ہو گا۔

جس سے مختلف جماعتوں کے قائدین خطاب کرینگے سیمنار کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں بھمبر شہر کے اندر جگہ جگہ فریڈ م موومنٹ کے پرچم لہرا دیئے گئے ہیں سیمنار سے قبل کشمیر سٹوڈنٹس فریڈ م موومنٹ کے کارکنان ایک موٹر سائیکل ریلی بھی نکالیں گے جو میرپور چوک سے شرو ع ہو گی اور مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی ہیون پیلس ہوٹل پر اختتام پذیر ہو گی ۔