تحریک انصاف عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالے گی،قریشی

shah qureshi

shah qureshi

لاہور : (جیو ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ارسلان کیس کے ذریعے بظاہر ایک شخص کے خلاف سازش درحقیقت پورے ادارے پر حملہ ہے۔ تحریک انصاف آٹھارہ جون کو عدلیہ سے بھرپور اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے رویوں اور نمائندوں کے ذریعے عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی تاکہ عوام کا عدلیہ پر اعتماد متزلزل کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف سازش اس لیے کی جارہی ہے۔ سپریم کورٹ میں این آر او ، آرپی پیز ، ہتک عزت اور اسپیکر کی رولنگ کے خلاف مقدمات حتمی مرحلے میں پہنچ چکے ہیں جن میں حکومت کو ناکامی کے خدشات لاحق ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک الیکشن کے سال کی طرف بڑھ رہا ہے اور آزاد عدلیہ کی مظبوطی کے باعث سازش کرنے والوں کے مذموم مقاصد پورے نہ ہو پائیں گے۔