اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی خصوصی کمیٹی نے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی، عمران خان کہتے ہیں کہ ملک انتخابات میں تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
اسلام آباد میں تحریک انصاف کی پولیٹیکل اسٹریٹجک کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور اور پارٹی انتخابات کا جائزہ لیا گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک انتخابات میں تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا، عام انتخابات آئین کے مطابق وقت پر ہونے چاہئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں غیر جانبدار سیٹ اپ کے لئے حکومت پر دبا بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ طاہر القادری کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کی توثیق بھی کی گئی۔