تحریک انصاف نے میرپور میں کامیاب جلسہ کا انعقاد کر کے آزاد کشمیر میں تبدیلی کا آغازکر دیا ہے ، چوہدری صادق حسین
Posted on November 17, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک انصاف نے میرپور میں کامیاب جلسہ کا انعقاد کر کے آزاد کشمیر میں تبدیلی کا آغازکر دیا ہے جلد آزادکشمیر سے کرپٹ اور موروثی سیاست کا خاتمہ ہو گا ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی راہنما و سابق امیدوار اسمبلی چوہدری صادق حسین آف چھپراں نے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان اور آزادکشمیر کے اندر تبدیلی کا نشان ہیں تحریک انصاف نے میرپور میں کامیاب اور تاریخی جلسہ کرکے آزادخطے کے اندر تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے آزادکشمیر کے عوام کے اوپر گزشتہ 65 سالوں سے کرپٹ اور موروثی سیاستدان مسلط ہیں جنہوں نے چھوٹے سے خطے کے اندر کوئی ڈویلپمنٹ نہ کروائی ہے بلکہ اس خطے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔
کرپٹ اور موروثی سیاستدانوںنے اقتدار کیلئے آپس میں گٹھ جوڑ کر رکھا ہے اور باری باری آزادکشمیر کے عوام کا استحصال کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے پاکستان کے بعد آزادکشمیر میں بھی تبدیلی کیلئے آغاز کر دیا ہے میرپور کے کامیاب جلسہ کے آزادکشمیر کی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور آ نے والے دنوں میں تحریک انصاف آزادکشمیر کے اندر بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے عوام پاکستان کے آمدہ الیکشن میں تحریک انصاف کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں ۔