تحریک تحفظ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملک کی موجودہ صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی
Posted on January 17, 2013 By Noman Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد این ایل آئی تحریک تحفظ پاکستان کے چیئرمین اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے ملک کی موجودہ صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی کہا ہے کہ اس سلسلہ میں تمام ہم خیال سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو دعوت نامہ جاری کر دیا گیا ہے اس موقعہ پر سربراہ تحریک تحفظ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کہا کہ ملک کو موجودہ سیاسی صورتحال سے نکالنے کیلیے تجاویز دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگلے الیکشن کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان فوری طور پر کیا جائے۔
الیکشن میں کسی قسم کی تاخیر ملک اور نظام کے لئے نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ پاکستان تقاضا کرتی ہے کہ سپریم کورٹ کے تمام فیصلوں پر من وعن اور ان کی روح کے مطا بق بلاتا خیر عمل کیا جائے اور وزیر اعظم کو ملک اور نظام کے بقا کے لئے مستعفی ہو جانا چاہیئے۔
نگران حکومت بنانے سے پہلے تمام سیاسی پارٹیوں سے مشاورت اور عوام کو اعتما د میں لیا جائے ، الیکشن عدلیہ اور فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں اور الیکشن کے موقعہ پر ہر سطح پر بشمول پولنگ بوتھ عدلیہ اور فوج کے نمائیندوں کی موجود گی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا نعرہ اچھا مگر طریقہ درست نہیں ہے۔
روحیل اکبر
مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات
تحریک تحفظ پاکستان
03466444144