ترکی (جیوڈیسک) ترکی کے جنوبی علاقے میں پولیس اور کرد مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کرد مظاہرین نے پولیس پر پتھرا کیا اور آتش گیرمواد پھینکا۔ جواب میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس فائر کئے اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔
ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوئی جب مقامی حکام نے علیحدگی پسند کرد جماعت کو ریلی نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔