ترکی کی پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران القاعدہ سے تعلق رکھنے والے پندرہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے اناطولیہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دارالحکومت انقرہ کے جنوبی علاقے میں متعدد مقامات پر کارروائی کے دوران القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں پندرہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان افراد کا تعلق القاعدہ کے اہم رہنما ایمن الظواہری کے گروپ سے ہے اور انہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔