ترک فوج نے جنوب مشرقی علاقے میں کردوں کیخلاف فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ترکی جنرل کی جانب سے بیان میں کہاگیا کہ ترک فضائیہ نے عراقی سرحد کے قریب مشتبہ کرد مزاحمت کاروں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جن کی نشاندہی ڈرون طیاروں کے ذریعے کی گئی تھی۔ ان حملوں میں پینتیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ترک فوج کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔