تشار کپور شوٹ ایٹ وڈالا میں مسلمان کا کردار نبھانے کیلئے سرگرم

Tushar Kapoor

Tushar Kapoor

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بھارتی اداکار تشار کپور آنے والی فلم شوٹ آٹ ایٹ وڈالا میں ایک مسلمان کے روپ میں نظر آئیں گے ان کا کہنا ہے کہ اس رول کی خاطر انہوں نے بنیادی اسلامی معلومات حاصل کی ہیں اور فلم میں ان پر عمل کرتے نظر آتے ہیں۔ زیادہ تر کامیڈی رولز میں نظر آنے والے اداکار تشار کپور کی گینگسٹر فلم شوٹ آٹ ایٹ وڈالا کی ریلیز رواں سال دسمبر سے آگے بڑھا کر اب آئندہ مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ تشار کپور کا کہنا ہے کہ فلم میں ایک مسلمان کا رول ادا کرنا ان کے لیے آسان نہ تھا تاہم ایکٹنگ اگر چیلنجنگ نہ ہو تو اس میں مزہ ہی کیا ہے۔

ہالی ووڈ لیجنڈ جیتندر کے صاحبزادے تشار کپور کا کہنا ہے کہ شوٹ آٹ ایٹ وڈالا میں شیخ منیر کے کردارکے لیے انہوں نے اسلام سے متعلق معلومات حاصل کیں اور باقاعدہ نماز پڑھنا بھی سیکھا تاکہ اپنے کردار میں خود کو ٹھیک طرح ڈھال پائیں۔