تصدق حسین اور وائس چئیرمین سید عمران سجاد کی حمایت کا اعلان کر دیا
Posted on December 16, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
بوچھال کلاں (نامہ نگار ) مورجھنگ سے تعلق رکھنے والی سید برادری نے چئیرمین کے امیدوار یونین کونسل گفانوالہملک تصدق حسین اور وائس چئیرمین سید عمران سجاد کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیل کے مطابق موجع مورجھنگ میں رہائش پذیر سید برادری نے امیدوار چئیرمین ملک تصدق حسین اور وایس چئیرمین سید عمران سجاد کی حمایت کا اعلان کر دیا اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سید برادی کی حمایت سے دونوں امیدوار مضبوظ پوزیشن میں آگئے ہیں ادھر موضع گفانوالہ میں محمد یوسف بخترال اور انسپکٹر(ر) محمد ثقلین کی سربراہی میں بخترل برادری نے بھی ملک تصدق حسین اور سید عمران سجاد کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
دارا حوضال گفانوالہ میں MYOگفانوالہ یونین کونسل کے صدر ملک جاوید حوضال نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ یونین کونسل گفانوالہ میں امیدوار چئیرمین ملک تصدق حسین اور سید عمران سجاد کی مقبولیت عوام میں جڑین پکڑ گئی ہے جس کی وجہ سے مشرقی ونہار میں دونوں امیدوار مضبوط پوزیشن میں ہیں۔