واشنگٹن : (جیو ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ تعلقات کی بہتری کیلئے پاکستان سے مذاکرات جاری ہیں، اسلام آباد کی تشویش کو ختم کیا جائے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ امریکا پاکستان سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔
سلالہ چیک پوسٹ حملہ معافی اور ڈرون حملے بند کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا تاہم انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کی پارلیمنٹ کا احترام کرتا ہے اور پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا جائے گا۔