تمام بحرانوں کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، شہباز شریف

shahbaz sharif

shahbaz sharif

لاہور پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت تمام بحرانوں کی ذمہ دار ہے، اس کی نااہلی کی سزا عوام کو بھگتنا پڑرہی ہے۔ لاہور کے چلڈرن اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام سے ظلم اور زیادتی کا سلسلہ ختم نہیں ہوا، رمضان المبارک کے بعد عید پر بھی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے، ٹینٹ آفس اس وقت ختم کروں گا جب مساوی لوڈ شیڈنگ کے اعلان پر عملدرآمد ہوگا۔ وزیراعلی پنجاب نے اسپتال میں بچوں کی عیادت کی اور عید گفٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ دکھی انسانیت کی خدمت سے قلبی سکون ملتا ہے۔