تحریک انصاف (جیوڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ تمام قبائل سے بات ہوگئی ہے وزیرستان ضرور جائیں گے۔
تحریک انصاف کے سربراہ جو کافی عرصے سے وزیرستان جانے کی بات کر رہے تھے آج میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے واضح اعلان کردیا کہ وہ چھہ اکتوبر کو وزیرستان ضرور جا ئیں گے انہوں نے اپنے اس دورے کو امن مارچ کا نام دیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ ان کے امن مارچ میں دو سو غیرملکی صحافی بھی شریک ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا محسود قبائل امن مارچ کو سیکورٹی فراہم کریں گے ، عمران خان نے ایک بار پھر اپنے موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ قبائلوں کو ساتھ ملائے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیتی جاسکتی ۔جبکہ جنوبی وزیرستان کی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جنوبی وزیرستان کے دورے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے حالات کے پیش نظر ریلی کے شرکا کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی نہیں کرائی جاسکتی۔