تنزانیہ (جیوڈیسک)تنزانیہ کے زنجیبار کے قریب بحیرہ عرب میں کشتی الٹنے سے ہلاک افراد کی تعداد ایک سو چھیالیس ہوگئی ہے جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔سرکاری ذرائع نے حادثے میں انہتر افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، لاپتہ ستتر افراد کی تلاش جاری ہے ایک سو پینتالیس افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، دقسمت کشتی تیز ہواں کے باعث توازن قائم نہ رکھ سکی تھی، جس کے باعث کشتی میں سوار تمام افراد سمندر کی لہروں کا شکار ہو گئے تھے،زیادہ تر افراد غیر ملکی سیاح تھے۔
کشتی میں سوار ایک مسافر کے مطابق کشتی میں دو سو پچاس افراد کی گنجائش تھی جس میں دو سو اکیانوے افراد کو سوار کیا گیا تھا۔