توانائی بحران پر جلد قابو پانے کیلئے صدر کی حکام کو سخت وراننگ

Meeting

Meeting

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) صدر آصف زرداری نے توانائی بحران پر جلد قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے متعلقہ حکام کو 24 گھنٹے کی مہلت دے دی۔

صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر میں توانائی بحران سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر پانی و بجلی، پٹرولیم کے وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ صدر نے بجلی کے بحران پر قابو نہ پانے پر نوید قمر کی سرزنش کی اور توانائی بحران پر جلد قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے متعلقہ حکام کو 24 گھنٹے کی مہلت دے دی۔