توانائی بحران کے باعث ملک بھر میں تیل پر انحصار بڑھ گیا

Oil

Oil

لاہور(جیوڈیسک) توانائی بحران کے باعث ملک بھرمیں تیل پر انحصار بھی بڑھ گیا ہے،اپریل میں تیل کی فروخت گیارہ فیصد اضافے کے ساتھ سترہ لاکھ ٹن پر پہنچ گئی۔

ایک رپورٹ کے مطابق اپریل میں ڈیزل کی فروخت میں چونتیس فیصد جبکہ پٹرول کی فروخت میں سترہ فیصد اضافہ رہا تاہم فرنس آئل کی فروخت میں پانچ فیصد کمی ہوئی۔

رواں مالی سال کے دوران جولائی سے اپریل تک تیل کی فروخت ایک کروڑ اٹھاون لاکھ ٹن رہی۔