سپریم کورٹ : (جیو ڈیسک)سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان کے خلاف توہین عدالت کیس میں فرد جرم آج عائد کی جائے گی۔ جسٹس اطہر سعید اور جسٹس اعجاز افضل پر مشتمل سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ بابر اعوان پر فرد جرم عائد کرے گا۔ بابر اعوان کے خلاف عدلیہ کے لئے تضحیک آمیز ریمارکس پر توہین عدالت کی کارروائی کی گئی۔
بابر اعوان نے میمو کمیشن کے قیام سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔گزشتہ سماعت پر بابر اعوان خود عدالت میں پیش ہوئے تھے اور استدعا کی تھی کہ ان کے وکیل آٹھ مئی تک موجود نہیں۔ وکیل کی غیر موجودگی میں ان پر فرد جرم عائد نہ کی جائے۔