توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ میں دستاویزی شواہد پیش کر دئیے۔ چوہدری اعتزاز احسن اپنی ٹیم کے ساتھ سپریم کورٹ میں وزیراعظم گیلانی کی جانب سے دستاویزی شہادتیں سپریم کورٹ میں جمع کرائیں۔ سوئس مقدمات کھولنے کیلئے وزیر اعظم کو بھیجی گئی دو سمریاں بھی دستاویزات میں شامل ہیں۔
وزیر اعظم کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ بابر اعوان، نرگس سیٹھی اور مسعود چشتی کو بطور شہادت سنا جائے۔ اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ عدالت ان گواہوں کو سماعت کیلئے نوٹس جاری کرے۔