تھانہ رحمانیہ کی یونین کونسل عادووال میں عید الاضحی بڑی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
Posted on October 30, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) تھانہ رحمانیہ کی یونین کونسل عادووال میں عید الاضحی بڑی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ، عید کی نماز کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے ، یوسی کا سب سے بڑا نماز عید کا اجتماع مرکز اہلسنت نیک آباد میں ہوا ، یوسی کی جامع مسجد عبداللہ بن مسعود میں سب سے جلدی یعنی صبح ساڑھے سات بجے اور سب سے لیٹ جامع مسجد صدیقہ علویہ میں صبح نو بجے نماز عید پڑھائی گئی ، عید کی نماز کے بعد عوام اپنے عزیز و اقارب سے ملنے گھروں میں چلے گئے اور کچھ قبرستان فاتحہ خوانی کرنے گئے وہاں سے فارغ ہو کر قربانی کیلئے لائے گئے جانوروں کو ذبحہ کروانے کیلئے قصائیوں کو تلاش کرتے رہے ، قربانی کیلئے قصائی جو کہ مستری ، مزدور بھی میدان میں آ گئے ،اور عید بنانے اور گوشت اکٹھا کرنے کے چکر میں تھے ، بچوںنے بڑوں سے عیدی وصول کی ، گھروں میں نمکین پکوان تیار ہوتے رہے ، گوشت کی ڈشیں کھا کھا کر عوام بور ہو چکے تھے ، جبکہ کئی افراد کو دانتوں کی تکالیف ، پیٹ میں درد ، مروڑ جیسی علامات میں اضافہ ہو گیا ، عید الاضحی میں چھوٹی عید کی طرح آئوٹنگ کے رحجان میں کمی دیکھنے کو ملے ہے ، سیکورٹی خدشات کے پیش نظر تھانہ رحمانیہ اور مسجد انتظامیہ نے سخت انتظامات کر رکھے تھے۔