تھانہ کنجاہ کاعلاقہ چوروں ڈاکووں کے نرغے میں، پولیس خاموش تماشائی بن گئی
Posted on October 22, 2012 By Geo Urdu گجرات
کنجاہ(جی پی آئی)تھانہ کنجاہ کا علاقہ چوروں ڈاکووں کے نرغے میں۔پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔چوروں کاایک ہی رات میں چھکا۔تفصیلات کے مطابق منگووال محلہ فتوپورہ میں پانچ مسلح ڈاکواصغر رحمانی کے گھرمیں داخل ہوکراہل خانہ کویرغمال بناکردولاکھ روپے نقدی 6تولے طلائی زیورات دوسری واردات میں سپئیرپارٹس کی دکان سے قیمتی سامان چوری کرکے لے اڑے تیسری واردات میں کنگ سہالی سے ذیشان مغل کے گھرسے چار ڈاکو17لاکھ روپے کے طلائی زیورات اورنقدی لوٹ کرفرارہوگئے۔جبکہ چوتھی واردات میں چارنقاب پوش ڈاکومحلہ چاہ مغلاں کے رہائشی اعجازاحمدساہی سے پانچ ہزارروپے نقدی اورموبائل چھین لیا۔
پانچویں واردات میں ڈاکوکنجاہ کے رہائشی علی رضاسے 42ہزارروپے نقدی اورموبائل چھین کرفرارہوگئے۔چھٹی واردات میں کنجاہ کے اکثر واٹرفلٹریشن پلانٹس اورکئی مساجدوں سے بھی نامعلوم چور نل (ٹوٹیاں)چوری کرکے لے گئے۔جس کی وجہ سے علاقہ بھرکی عوام میں خو ف وہراس پھیل گیاہے۔کنجاہ کی ممتازشخصیات محمدافضل۔عاشق حسین۔سیٹھ خالدمحمود ۔علی حسن بٹ نے DPOگجرات سے مطالبہ کیاہے کہ تھانہ کنجاہ کے علاقہ میں امن وامان کی بحالی کیلئے عملی طورپراقدامات کیے جائیں تاکہ شہری سکھ کاسانس لے سکیں۔کنجاہ کے شہریوں نے یہ بھی دھمکی دی ہے کہ اگرکنجاہ میں چوری ڈکیتی کی برھتی ہوئی وارداتوں پرقابونہ پایاگیاتوشہری شدیداحتجاج کرنے پرمجبورہوجائیں گے۔