تھانہ کھاریاں کینٹ کے علاقہ میں ڈاکو راج ڈوگہ کالونی میں لاکھوں کا ڈاکہ

کھاریاں : تھانہ کھاریاں کینٹ کے علاقہ میں ڈاکو راج ڈوگہ کالونی میں لاکھوں کا ڈاکہ 4نقاب پوش مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر چوہدری عبدالخالق ڈوگہ کے گھر دروازے توڑ کر داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 40تولے سونا طلائی زیورات ایک ہزار یورو ، دو ہزار کرون ، پانچ لاکھ روپے نقدی ، دو عدد کلاشنکوف لائسنسی، ایک عدد پسٹل 30بور لائسنسی ، پانچ عدد ڈبہ بند موبائل فون ، تین عدد موبائل فون ، گھریلو اور ڈیجیٹل کمیرہ سونی چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، تھانہ کھاریاں کینٹ نے مدعی جبران خالق کی رپورٹ پر 6نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف زیر دفعہ 395ت پ مقدمہ نمبر 80/12درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، حاجی عبدالخالق ڈوگہ کے مطابق ڈاکوئوں میں سے کچھ پشتو لہجے میں گفتگو کر رہے تے ، اور کچھ پنجابی تھے ، اس سلسلہ میں پولیس اور معززین علاقہ ، صحافی برادری جائے وقوعہ پر پہنچی اور حالات سے آگاہی حاصل کی ، کھوجی کتوں کی مدد بھی حاصل کی جو کہ نواحی گائوں چاڑا نوالہ میں قائم دو ڈیروں پر جا بیٹھے جہاں سے متعدد افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے ، پولیس مصروف تفتیش ہے ، اس سلسلہ میں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسران جو کہ عرصہ دراز سے تعینات ہیں کو تبدیل کیا جائے دیکھنے میں آیا ہے کہ گشت کے دوران افسران اور عملہ مخصوص ہوٹلوں اور ڈیروں پر بیٹھ کر وقت گزارنے کے بعد تھانے چلے جاتے ہیں ، گشت کا نظام بھی موثر نہیں ہے جس پر یہ واقعات رونما ہوا ہے ، عوام کی جان مال اور عزت کا تحفظ یقینی بنایا جائے عوامی حلقے ۔