خون آشام مکڑیوں پر بنائی گئی تھری ڈی سائنس فکشن فلم سپائیڈر کا پہلا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔سپائیڈرز نیویارک پر ڈائنوسار کے سائز کی خونی مکڑیوں کے حملے کی کہانی ہے۔ ایک روسی خلائی اسٹیشن فنی خرابی کے باعث نیویارک میں زیرزمین ریلوے سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہو جاتا ہے۔ اس حادثے کے نتیجے میں زمین سے دیوہیکل زہریلی مکڑیاں نمودار ہوتی ہیں۔
خون آشام مکڑیاں دیکھتے ہی دیکھتے سارے شہر میں پھیل کر تباہی و بربادی پھیلا دیتی ہیں۔ تھری ڈی ٹیکنالوجی میں بنی یہ فلم آٹھ فروری کو ریلیز ہو رہی ہے۔