امریکا (جیوڈیسک) واشنگٹن امریکی وائٹ ہاوس میں تھینکس گیونگ ڈے کی تقریب میں صدر باراک اوباما نے ٹرکی کے جوڑے کی جان بخشی کرتے ہوئے انہیں آزاد کردیا۔تھینکس گیونگ ڈے کے سلسلے میں وائٹ ہاوس کے روز گارڈن میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ امریکی صدر اپنی بیٹیوں ساشا اور مالیا کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئے۔
تقریب میں صدر اوباما کو ٹرکی کا جوڑا پیش کیا گیا۔ تاہم انہیں ذبح کرکے لذیذ ڈش میں تبدیل کرنے کے بجائے صدر نے ٹرکی کے جوڑے کی جان بخش دی اور انہیں آزاد کردیا۔ ہر سال نومبر کی چوتھی جمعرات کو امریکا میں تھینکس گیونگ کا تہوار منایا جاتا ہے۔