تہران(جیوڈیسک)غیروابستہ ممالک کی تحریک کا سربراہ اجلاس تہران میں ختم ہوگیا، اجلاس کے شرکا نے ایران کے پر امن جوہری پروگرام کی حمایت کر دی ہے۔
تہران میں ہونے والے دوروزہ اجلاس کے اختتامی سیشن میں ایران پرمغربی پابندیوں کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی۔ قرارداد میں دنیا بھر سے جوہری اسلحہ ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور مغربی ممالک دنیا میں نسلی امتیاز کو فروغ دے رہے ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے غیروابستہ ممالک پر زور دیا کہ وہ شام کا بحران حل کرنے میں مدد دیں۔ غیروابستہ تحریک کا آئندہ اجلاس وینزویلا میں ہوگا۔