لاہور (جیوڈیسک) تحریک منہاج القرآن کے لاہور سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی تیاریاں مکمل ہیں۔ کارکن پہنچنا شروع ہو گئے ہیں لیکن تعداد کم ہونے کی وجہ سے ابھی تک کارواں روانہ نہیں ہو سکا۔
تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری کی جانب سے آج صبح نو بجے لانگ مارچ داتا دربار سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ، جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن اور ٹاؤن شپ کیمرکز میں گاڑیوں اور ٹرکوں کا بندو بست کیا گیا ہے۔
کارکن پہنچنا شروع ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک اتنی تعداد میں اکھٹے نہیں ہوئے کہ گاڑیاں روانہ کی جائیں۔ لانگ مارچ کے منتظمین انتظار میں ہیں کہ کارکن پہنچیں تو قافلوں کو روانہ کیا جائے۔