تیل پیدا کرنے والے ممالک کا اجلاس 14دسمبر کوہوگا

OPEC

OPEC

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔ تیل کی قیمت کے تعین کیلیے آئل پروڈیوسر ممالک اوپیک کا اجلاس چودہ دسمبر کو ویانا میں ہورہا ہے۔
عراق کی وزرات وتیل عبدلکریم لیوی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اوپیک ممالک کے اجلاس میں عالمی سطح پر تیل کی طلب اور اسکی پیداوار کم کر نے کا فیصلہ ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے بعد خام تیل کی قیمت آئندہ سال کے آغاز میں ایک سو بیس ڈالر فی بیرل تک رہنے کی تو قع ہے ۔
دوسری جانب ماہرین کے مطابق ایران اوپیک ممالک پر زوردیگا کہ وہ تیل کی پیداوار رواں سال کے شروع کی حد پر برقرار رکھیں کیونکہ لیبیا کے بحران کی وجہ سے تیل کی پیداوار کم کر نے کا فیصلہ درست نہیں ہوگا۔