پاک فضائیہ کے تین ایف سولہ بلا ک پندہ مڈ لائف اپ گریڈ طیاروں کی پہلی کھیپ ترکی سے پاکستان پہنچ گئی۔ ایف سولہ طیاروں کو مڈلائف اپ گریڈ کیلئے اکتوبر2010 میں معاہدے کے تحت ترکش ایئر اسپیس انڈسٹریز کے حوالے کیا گیا تھا جس کے تحت ستمبر 2014 تک تمام ایف سولہ طیاروں کو اپ گریڈ کر لیا جائے گا۔
اپ گریڈ ایف سولہ طیاروں کی پہلی کھیپ پہنچنے پر شہباز ایئر بیس جیکب آباد میں پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں اعلی عہدیداران نے شرکت کی۔