جالندہر: (جیو ڈیسک) بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر میں ایک فیکٹری کی عمارت گرنے سے سو سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے۔ ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ بیالس سے زیادہ کو بچالیا گیا ہے۔
بھارتی پنجاب کے شہر میں گرنے والی اس عمارت کے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ملبے کے نیچے سے ایک شخص کو مردہ حالت میں نکالا گیا ہے جبکہ تیس سے زائد افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔
گرنے والی فیکٹری میں کمبل بنانے کا کام ہوتا تھا۔ عمارت بوائلر پھٹنے سے گری۔ پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ شہر کے اہم ذمہ داران موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔