جامعة المدینہ کے طلبہ و اساتذہ کے تربیتی اجتماع مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کا سنتوں بھرا بیان
Posted on December 10, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی : میراہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری دامت برکاتہم العالیہ نے کراچی کے ایک چھوٹے سے علاقہ سے جس مشن کا آغاز کیا آج نا صرف ملک بلکہ دنیا بھر میں اس کی دھومیں مچی ہوئی ہیں۔سفید لباس وسبز عماموں کے تاج سجائے عاشقانِ رسول شرق و غرب میں اشاعتِ دین کے لیے سرگرم عمل ہیں قابل تعریف ثمرات مدنی تحریک کی کامیابی کا منہ بولتاثبوت ہیں ۔ کامیابیوں کا یہ سفر بتدریج بڑھتاہی چلا جا رہا ہے چنانچہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی مدنی مرکز فیضان مدینہ اڈایالہ روڈ راولپنڈی میں جامعة المدینہ کے طلبہ و اساتذہ کے تربیتی اجتماع کا سلسلہ ہوا۔ اس دوان مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی یعفور رضا عطاری مدظلہ العالی نے سنّتوں بھر بیان فرمایا۔طلبہ کو شوقِ علم دین و حصولِ فیضان علم کے لیے انتھک محنت و پرخلوص کوشش کاذہن دیاکہ اللہ عزوجل محنت کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے اور کسی کی محنت رائیگاں نہیں جاتی ۔طلبہ واساتذہ اور انتظامی کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورایسی نشستوں کے قیام پر دلچسپی کا اظہار کیا۔
مجلس مدرسة المدینہ کے تحت مدرسةالمدینہ حق چاریار مسجدونڈالہ روڈ(مرکزالاولیائ، لاہور)میںسرپرست اجتماع کاسلسلہ ہوا۔جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔اس دوران نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کی صلاحیتوں کو جلابخشنے کے لیے انھیں تحائف بھی پیش کیے گئے۔ سرپرست اجتماع کے اختتام پرمبلغ ِ دعوتِ اسلامی نے حضرت مولانا سید محمد نعیم شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔
انہوں نے دعوت اسلامی اور مدنی چینل کے ذریعے عالمی سطح پر ہونے والی دینی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔ تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا نیز دعائوں سے بھی نوازا۔