جاپان کی شمال مشرقی بیلٹ میں زلزلہ ،شدت پانچ اعشاری چھ نوٹ کی گئی ،جھٹکے ٹوکیو میں بھی محسوس کیے گئے. جاپان کی شمال مشرقی پٹی پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کے جھٹکے ٹوکیو میں بھی محسوس کیے گئے ۔تاہم تاحال کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور حکومت کی جانب سیسونامی یا زلزلے کی کوئی پیشگی وارننگ بھی نہیں دی گئی تھی۔