کراچی: (جیو ڈیسک) صدر زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاؤس کراچی میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ صدر زرداری نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارراوئی کی ہدایت کی۔ صدر نے آئی جی سندھ سے کہا کہ کراچی میں امن و امان قائم کرنے کے لیے پولیس کو جدید ہتھیاروں سمیت تمام وسائل مہیا کیے جائیں اور انھیں با اختیار بنایا جائے۔
صدر نے کہا کہ جن علاقوں میں آپریشن کیا جا رہا ہے وہاں کی فضائی نگرانی کی جائے اور پٹرولنگ بڑھائی جائے۔ اجلاس میں گورنر عشرت العباد وزیر اعلی قائم علی شاہ ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان، آغا سراج درانی آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، ڈی جی آئی بی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اس سے قبل بلاول ہاؤس میں صدر زرداری کی صدارت کور کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں صوبے کی مجموئی سیاسی صورتحال اور باہمی تعاون کے معاملات پر غور کیا گیا۔