جرائم کی شرح میں بے روزگاری کے باعث تیزی سے اضافہ سامنے آ رہا ہے
Posted on January 24, 2013 By Majid Khan اسلام آباد
اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت سمیت بے روزگاری کی بنیادی وجہ سے جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،مناسب روزگار نہ ہونے سے جسم فروشی ، ڈاکہ ذنی، چوریاں، دھوکہ بازی عروج پر ہے۔ حکومت مہنگائی کو بھی کم کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ قومی ادارے اپنی کارکردگی میں مایوس کن ثابت ہو رہے ہیں۔
وفاقی دارلحکومت میں سی ڈی اے کے زیر اہتمام ترقیاتی کام اور عوام سے حاصل شدہ فلیٹوں کی رقوم 10سال سے لے رکھی ہیں لیکن ایک انچ بھی پیش رفت نہیں ہوئی۔ اسلام آباد سی ڈی اے کی کارکردگی جو کسی زمانے میں ترا امتیاز سمجھی جاتی تھی اب لینڈ مافیا کی ملی بھگت سے ادارے کو بری طرح تباہ کیا جا رہا ہے۔
پارکوں کی حالت نہ گفتابہ ہے، پلے گراونڈز کا فقدان ہے، جو رابطہ سٹرکیں اور دیگر چھوٹے چھوٹے کام زیر التواء ہیں ، یونین بازی نے اداروں کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کر دیا ہے۔ عوام سراپا احتجاج ہیں اور طاہر القادری کے طرز عمل کو سراہتے ہوئے حقیقی انقلاب کے خواہاں ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com