جرمنی: سیکورٹی کانفرنس میں شرکت سے پاکستان کا انکار

conference

conference

پاکستان نے بون کانفرنس کے بعد جرمنی میں ہونے والی بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس میں شرکت سے بھی انکار کر دیا۔ انٹر نیشنل سکیورٹی کانفرنس کے ترجمان کے مطابق پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو بھی کانفرنس میں مدعو کیا گیا تھا، لیکن پاکستان نے کانفرنس میں شرکت کی تصدیق نہیں کی۔
کانفرنس میں دنیا بھر کے اعلی حکام شرکت کر رہے ہیں جن میں امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن، امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا، نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرے فوگ راسمسن اور جرمنی کے وزیر خارجہ گیڈو ویسٹر ویلے بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔