جرمنی میں آئی عرب فیشن شوکی بہار،مصری ملبوسات چھاگئے

Germany fashion

Germany fashion

جرمنی (جیو ڈیسک) ملبوسات قدرت کا تحفہ ہیں یہ ثابت کیا جرمن ڈیزائنرنے فیشن شو کے ذریعے۔ جرمن ڈیزائنر نے مصر کی سیر کیا کی، وہیں سے ڈیزائن بھی چرالئے۔ مصری تہذیب اورثقافت کا انھوں نے اِتنا اثر لیا کہ فیشن شو کرتے ہوئے ماڈلز کو ہلکا سا مصری ٹچ دیدیا۔

خوبصورت اوردلکش ملبوسات پہنے خراماں خراماں چلتی ماڈلز نیریمپ واک کی۔ لونگ شرٹس،کڑھائیاں بھرے ملبوسات نے جرمن تقریب میں مشرقی رنگ بھردیا۔ ان ملبوسات میں گلابی رنگ سب سیزیادہ نمایاں تھا۔ اس کلیکشن کا نام عرب اِسپرنگ رکھا گیا۔ ڈیزائنرکا کہنا تھاکہ عرب کی بہار پورے جرمنی میں پھیل جائے گی۔