جرمن فٹبال لیگ : بروشیا گلیڈ باخ اور ہیمبرگ کا میچ برابر

 german football league

german football league

جرمن فٹبال لیگ (جیوڈیسک)جرمن فٹبال لیگ میں بروشیا گلیڈ باخ اور ہیمبرگ کی ٹیموں کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر ہو گیا۔

جرمنی میں جاری فٹبال لیگ کے میچ میں ہیمبرگ کے رافیل نے پہلا گول اسکور کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی۔ میزبان ٹیم کے مارٹن نے جوابی حملہ کر کے حساب برابر کیا جس کے بعد ہیمبرگ نے جومز رنڈیوز نے گیند جال میں پھینک کر برتری دو ایک کر دی تاہم کھیل کے آخری لمحات میں بروشیا کی جانب سے سٹرائیکر الویرو ڈومینگیز نے جارحانہ ہٹ لگا کر گیند جال میں پھینکی تو مقابلہ دو دو سے برابر کر کے ٹیم کو ناکامی سے بچا لیا۔