لاہور(جیوڈیسک) لاہورجماعت اسلامی نے مسلم لیگ(ن)کے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کا اعلان کردیا ہے،جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاکہ(ن)لیگ کے دھرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں، بھرپور شرکت کریں گے۔
جماعت اسلامی کے مطابق چودھری نثار نے جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کو ٹیلی فون کیا اور عبوری حکومتوں کیلئے وفاقی،صوبائی سطح پرنام مانگے،اِس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ کراچی میں انتخابی فہرستوں پر سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، قائد حزب اختلاف چودھری نثار کا کہنا تھاکہ حکومت اس لاقانونیت کا حصہ ہے۔