راجن پور(حنیف بلوچ سے) جماعت فریدیہ کا17فر وری کو سرائیکی صوبہ کیلے دھرنہ دینے کا اعلان بہالپور صوبہ جنوبی پنجاب صوبہ قبول نہیں سرائیکی صوبہ کے مقصد کو غضب کر رہی ہے خواجہ فرید کے و سیب کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے نہ ہی شناخت سے دستبردار ہوں گے ن لیگ کے بہاولپور جنوبی پنجاب دو صوبوں کے قیام کا مطالبہ سرائیکی دشمنی ہے اگر دشمنی جاری رکھی تو بچے کھچے رہنما بھی ن لیگ چھوڑ کر چلے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار سربراہ جماعت فرید یہ پیر آف کوٹ مٹھن خواجہ عامر کوریجہ نے جماعت فریدیہ کے مرکزی سیکٹریٹ میں پر ہجوم پریس کانفرنس میں کہا کہ 17فروری کو دربار فرید کے سامنے دھرنے کا اعلان کرنے کے بعد کہا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ایسے دھرنے میں پورے سرائیکی وسیب کا بڑا ہجوم ہو گا جو اسلام آبا د اور تخت لاہور کے حکمرانوں کو یہ پیغام دے گا کہ ملک میں جو ٧کروڑسرائیکی عوام کسی صورت میں اپنی شناخت پر کمپرومائز نہیں کر ے گی اس موقع پر خواجہ شوکت عزیر کوریجہ ، خواجہ نازک عمیر کوریجہ ،شماد احمد بلوچ ، منصور خان سنجرانی ، محمد ارشاد فریدی ، میاں سیف اللہ فریدی ، گوہر نزیر ، وا دیگر موجود تھے اس موقع پر نجی ٹی وی چینل اے آر ، وائی کے مالک حاجی عبد الرزاق یعقوب کی صحت یابی کے لے دعا ء بھی کی گئی۔