جماعت کے وسیع تر مفاد میں گزشتہ الیکشن میں ن لیگ سے اتحاد کیا اور اس اتحاد کو اگلے الیکشن تک نبھائیں گے ، خالد ابراہیم خان

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جموں و کشمیر پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر سردار خالد ابراہیم خان نے چنار میڈیا سنٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ جماعت کے وسیع تر مفاد میں گزشتہ الیکشن میں ن لیگ سے اتحاد کیا اور اس اتحاد کو اگلے الیکشن تک نبھائیں گے جموں و کشمیر پیپلزپارٹی اصولوں کی سیاست کرتی ہے کسی بھی صورت میں اپنے اصولوں کے اوپر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی پیپلزپارٹی کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اورآزادکشمیر کے وسائل کو بری طرح لوٹ رہی ہے۔

وسائل کی بندر بانٹ کی وجہ سے آپس مین اختلافات کا شکار ہو چکی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پیپلزپارٹی اپنی کرپشن سمیت اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت نے اور میرے والد محترم سردار ابراہیم خان نے آزادی کشمیر کیلئے جو خدمات دی ہیں وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی جب غازی ملت نے 900بندوقیں خرید کر اس ظالم سامراج کیخلاف جہاد کیا اور اس خطے کو آزاد کرایا عوام کا حافظہ اتنا کمزور نہیں ہے وہ اچھے اور برے کی تمیز رکھتے ہیں ۔

ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں آزادکشمیر کے تمام حلقوں سے امیدوار میدان میں اتارے گی اور اپنی خدمات کی بنیاد پر الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کے صدر سردار خالد ابراہیم خان نے اپنے دورہ بھمبر کے دوران سید جاوید حسین کاظمی کے گھر جاکر انکی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کیا اس مو قع پر سابق جنرل سیکرٹری جموں وکشمیر پیپلزپارٹی سید نشاط کاظمی اور ابرار احمد یار انکے ہمراہ تھے ۔