جنرل اشفاق پرویزکیانی نے سیاچن کے گیاری سیکٹرکا دورہ کیا

kayani

kayani

پاکستان: (جیو ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سیاچن کے گیاری سیکٹرکا دورہ کیا اور برفانی تودے تلے دبے ایک سو انتالیس جوانوں اور سویلینز کو نکالنے کیلئے امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔

کورکماندڑ راولپنڈی لیفٹینٹ جنرل خالد نواز خان ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہا کہ گزشتہ دو دھائیوں کے دوران اس بٹالین کے ایریا میں یہ سب بڑا برفانی تودہ آفت کا باعث بنا۔ برفانی تودے کے نیچے دبے جوانوں اورافسران کونکالنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن میں پاک فضائیہ نے بالخصوص قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ شدید موسمی اور دشوار گزار علاقے میں ریسکیو آپریشن کرنے والے جوانوں کا عزم وحوصلہ قابل دید ہے۔ انھوں نے اس موقع پر مؤثر طریقے سے ریکسیو آپریشن مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انھوں نے زور دیا کہ اس قسم کی قدرتی سے مادر وطن کی حفاظت کاجذبہ کم نہیں ہوتا اس بلند ترین محاذ سے وطن کا دفاع جاری رکھیں گے۔ پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں حالات پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔