امریکی سی آئی اے کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمتیار کے نمائندے سے ملاقات کی اور افغانستان میں امن کیلئے مصالحتی کوششوں کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ حزب اسلامی کے رہنما اور گلبدین حکمتیار کے داماد ڈاکٹر غیرت بحرین نے امریکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں ڈیوڈ پیٹریاس سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ابتدائی نوعیت کی ملاقات تھی۔ ان کے مطابق اس سے قبل وہ امریکی سفیر ریان کروکر اور اعلی فوجی کمانڈر جنرل جان ایلن سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔ ڈاکٹر بحیر کے مطابق بات چیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب امریکا سمجھتا ہے کہ طالبان امیر ملاعمر حمایت کیساتھ مصالحتی کوششوں کیلئے گلبدین حکمت یار کی رضامندی حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان کیٹلین ہائیڈن اس ملاقات کی تصدیق نہیں کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کیلئے مصالحتی عمل کیلئے امریکا رابطے کر رہا ہے۔