جنرل کیانی کا نوشہرہ میں آرمرڈ کورپس سینٹر کا دورہ

kayani

kayani

پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نوشہرہ میں آرمرڈ کورپس سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں آرمرڈ کورپس کمانڈنگ آفیسرز کی کانفرنس میں شرکت کی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کمانڈنگ آفیسرز سے خطاب بھی کیا اور انہیں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے سکول آف آرمرڈ اور میکنائزڈ وار فیئر کا بھی دورہ کیا اور تربیت اور ایڈمنسٹریشن کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا، قبل ازیں جب پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نوشہرہ پہنچے تو آرمرڈ کورپس کے کرنل کمانڈنٹ لیفٹنٹ جنرل ایاز سلیم رانا نے ان کا استقبال کیا۔