جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو مسلسل دوسری اننگز شکست دے دو چار کر دیا

Port Elizabeth Test

Port Elizabeth Test

پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ (جیوڈیسک) پورٹ ایلزبتھ جنونی افریقا نے نیوزی لینڈ کو مسلسل دوسری اننگز شکست سے دوچار کردیا، میزبان جنوبی افریقا کے 525 رنز کے جواب میں پوری کیوی ٹیم فالو آن کے بعد 211 رنز پر آوٹ ہو گئی۔ پورٹ ایلزبتھ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے دن کیوی ٹیم نے 157 رنز چار کھلاڑی آوٹ سے کھیل کا آغاز کیا ، ڈین براونلی 44 اور بریڈ لی جان واٹلنگ 41 رنز کے ساتھ کریز پر آئے۔

براونلی 53 اور واٹلنگ 63 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تو مہمان ٹیم پھر نہ سنبھل سکی اور 211 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی اور ایک بار پھر اسے اننگز اور 193 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل اسٹین کو میں 8 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

انہوں نے پہلی اننگز میں 5 اور دوسری میں 3 وکٹیں لیں۔ دوسری اننگز میں البی مورکل ، روبن پیٹرسن اور کلین ویلٹ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 12 رنز بناسکی اور فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔ جنوبی افریقا نے 2 میچز کی سیریز 2-0 سے جیت لی۔