جنوبی فلپائن میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 238 ہو گئی

South Philippine Storm

South Philippine Storm

جنوبی فلپائن (جیوڈیسک) منیلا جنوبی فلپائن میں سمندری طوفان بوپا Bopha سے ہلاکتوں کی تعداد دو سو اڑتیس ہو گئی جبکہ دو سو اکتالیس افراد لاپتا اور متعدد زخمی ہیں۔

حکام کے مطابق جنوبی صوبے مندانا کے پہاڑی قصبے نیو باتان میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جہاں تودے گرنے سے ایک سو بیالیس افراد ہلاک ہوئے۔صوبے ڈاوا میں اکاسی افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔ ہلاک ہونے والوں میں فوجی بھی شامل ہیں۔ طوفان کے دوران دو سو دس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں جس سے متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔