جنوبی کوریا (جیوڈیسک)جنوبی کوریا نے تہران کے جوہری پروگرام پر مغربی پابندیوں کے باعث جولائی میں ایرانی خام تیل کی بندش کے بعد یہ درآمدات بحال کر دی ہیں۔
کمپنی نے بتایا کہ ایس کے انوویشن کمپنی کے ریفائننگ حصہ ایس کے انرجی نے اس ہفتہ کے اوائل میں ایرانی ٹینکر سے دو ملین بیرل تیل کی کھیپ وصول کی ہے۔ ایک اور کمپنی کے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ توقع ہے کہ ایک اور ریفائنری ہنڈائی آئل بینک بھی اس ماہ دو ملین بیرل کی کھیپ وصول کرے گی۔ تیل صاف کرنیوالی دونوں کمپنیوں نے یکم جولائی کو یورپی پابندیاں موثر ہونے کے بعد ایران سے خام تیل کی درآمدات روک دی تھیں۔ ان پابندیوں کے تحت ایرانی کھیپوں کی انشورنس تک رسائی ختم کر دی گئی تھی۔ یہ بحالی تہران کی طرف سے از خود ایرانی کھیپوں کی انشورنس کرنے پر بحال کی گئی ہے۔
جنوب نے گزشتہ سال اپنی ضروریات کا 94 فیصد خام تیل ایران سے حاصل کیا تھا۔ تہران پر امریکی پابندیوں کے استثنی کے بعد سے وہ ایران سے تیل کی خریداری میں کمی کر رہا ہے۔