جنوب مغربی انگلینڈ (جیوڈیسک) لندن جنوب مغربی انگلینڈ میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔ مقامی میڈ یا کے مطابق رات بھر میں2 انچ سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔متاثرہ علاقوں میں اسکول اور کاروباری مراکز بند کر دیئے گئے ہیں ۔جنوب مغربی انگلینڈ میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے گھر اور سڑکیں زیر آب آگئے۔
سیلابی صورتحال کے باعث کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ان بارشوں سے Devon ،ڈورسٹ اور سمر سٹ کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں سینکڑوں اسکول ،سڑکیں اور کاروباری مراکز بند کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔