جنوری 2012میں سپیشل کیمپ برائے فیملی پلاننگ ترتیب دیے گئے

گجرات: جنوری 2012میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر گجرات کے زیر انتظام سپیشل کیمپ برائے فیملی پلاننگ ترتیب دیے گئے ، یہ کیمپ تمام تحصیلوں کے دیہی علاقوں میں منعقد کیے گئے جس میں انچارج فیملی ویلفیئر اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مل کر خواتین کو فیملی پلاننگ کی سروسز فراہم کی ، سپیشل کیمپ برائے فیملی پلاننگ سکول کلاں ، گوجرپورہ ، چیچیاں ، اجنالہ ، ٹانڈہ ، گجگراں ، ٹھٹھہ موسیٰ ، شیخ پور، لوراں ، دیدڑ ، حسن پورہ ، فتح پور، مہسم ، قطب آباد ، فیض آباد ، خالد آباد ، چکری ، شیرغازی ، بھرہلوٹ ، دکھن والی ، بدرمرجان ، بھیگہ ، ڈھوار ، میانہ چک ، نور جمال ، ڈنگہ ، بھورچھہ ، گجر کوٹلہ ، چک بختار، بڑلہ ، سندریا ، جھنڈالہ ، بھاگ نگر ، امر پورہ ، کریالہ ، قاسم آباد اور شادیوال کے علاقہ جات میں ماہ جنوری کے دوران منعقد کیے گئے ، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے فیملی پلاننگ کی معلومات و خدمات حاصل کیں ، کیمپس کے کامیاب انعقاد پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر گجرات عدنان اسلم وڑائچ نے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاپولیشن ویلفیئر معاشرے میں صحت مند ماں بچے اور خوشخال زندگی کے پیغام کو ترویج دینے میں بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا ، اہلیان علاقہ جات نے بھی محکمہ کی کارکردگی کو سراہا ۔