جنگ پر مبنی سنسنی خیز فلم فینٹم یکم مارچ کو ریلیز ہو گی

Phantom

Phantom

جنگ(جیوڈیسک) جنگ کے موضوع پربنائی گئی ہالی وڈ کی ایک اورسنسنی خیز فلم فینٹم یکم مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے،فلم کا نیا ٹریلر جاری ہو گیا ہے۔

دنیا کی قسمت روسی آبدوز کے کپتان کے ہاتھ میں ہے جسے دشمن پر ایٹمی حملے کا حکم ملا ہے۔حملے کی صورت میں عالمی جنگ چھڑنے کا خدشہ ہے جس سے ساری دنیا تباہ ہو جائے گی۔آبدوز کا کپتان حکم عدولی کر کے نسل انسانی کو بچانے کا خواہش مند ہے۔لمحہ بہ لمحہ بدلتے حالات میں کپتان اپنا مقصد کیسے حاصل کر پائے گا،یہ آپ فلم میں دیکھیں۔دنیا بھر کے سینما گھروں میں یہ فلم یکم مارچ سے دکھائی جا رہی ہے۔