شبیر حسین خاں جوش ملیح آبادی اردو کے نامور اور قادرالکلام شاعر تھیان کی ایک سو چودہویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ جوش 5 دسمبر 1898 کو ہندوستانی ریاست اترپردیش کے مردم خیز علاقے ملیح آباد کے ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔تقسیم ہند کے چند برسوں بعد وہ ہجرت کر کے کراچی چلے آئے۔ جوش نہ صرف اپنی مادری زبان اردو بلکہ آپ عربی، فارسی، ہندی اور انگریزی پربھی عبور رکھتے تھے۔
آپ کے شعری مجموعوں اور تصانیف میں روح ادب ،آوازہ حق ،شاعر کی راتیں ،حرف و حکایت، دیوان جوش اوریادوں کی بارات خاص طورپر قابل ذکرہیں ۔ 22 فروری 1982 میں جوش ملیح آبادی اس جہان فانی سے کوچ کرگئے لیکن ان کا کلام ہمیشہ ان کی یاد دلاتا رہے گا۔